ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بالی ووڈ فنکاروں نے اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر سندھو کو مبارکباد دی

بالی ووڈ فنکاروں نے اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر سندھو کو مبارکباد دی

Sat, 20 Aug 2016 17:57:34    S.O. News Service

ممبئی،20اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو ملک کا فخر بتاتے ہوئے اداکار امیتابھ بچن، رجنی کانت، سلمان خاں اور اے آر رحمن سمیت کئی بالی وڈ اداکاروں نے انہیں مبارک باد دی ہے۔ابھتابھ بچن نے سندھ کو دئے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے اپنے دل سے کھیلا ہے اور وہ ملک کا فخر بن گئی ہیں۔پیکو کے اداکار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پی وی سندھو اپنے پورے دل سے کھیل کھیلا ہے،تمام ہندوستانیوں کو تم پر فخر ہے ،ہمیں فخر کا یہ لمحہ فراہم کرنے کے لئے شکریہ۔سوشل میڈیا پر ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ دیکھو اپنے کیا کیا سوا ارب لوگوں نے آپ کی حمایت کی،یہ کوئی چھوٹی کامیابی نہیں ہے ،ہمیں آپ پر فخر ہے۔رجنی کانت نے کہا کہ وہ 21سالہ بیڈمنٹن کھلاڑی کے بہت بڑے مداح بن گئے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ پی وی سندھو آپ کو سلام ہے،میں آپ کا بہت بڑا مداح بن گیا ہوں،مبارک ہو ۔ سلمان خان نے ٹوئٹر پر سندھو کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی اور لکھاکہ اپنی ماں کے ساتھ میں نے ٹی وی پر بیڈمنٹن کا فائنل میچ دیکھا اور ماں کو بتایا کہ آپ کے ساتھ میری بھی ایک تصویر ہے۔رحمن نے لکھاکہ مبارک ہو سندھو اپنے بہت اچھا کام کیا ہے۔اداکارہ اور لیڈر ہیما مالنی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آپ صرف 21سال کی ہیں، اور سب کی نظریں آپ پر لگی ہیں،سندھو نے یہ سب ملک کے لئے کیا، لیکن دنیا کی نمبر ون کھلاڑی مارین سے ہار گئیں،وہ خالی ہاتھ نہیں ہیں،انہیں اولمپکس کا چاندی کا تمغہ ملا ہے۔اداکارہ ودیا بالن نے لکھاکہ کیا لڑکی ہے ،کیا شاندار کھیل کھیلاحقیقت میں خدا آپ کی حفاظت کرے۔


Share: